کراچی سے فورسز ہاتھوں بلوچ نوجوان جبری طور پر لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

کراچی میں پاکستانی فورسز سندھ رینجرز اور خفیہ اداروں نے ایک بلوچ نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
جس کی شناخت تحسین کریم ولد کریم جان کے نام سے ہوگئی ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق تحسین کریم کو11فروری کے رات بوقت ایک بجے کراچی کے سائمہ مول سے سیکورٹی فورسز اورخفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اس کے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ حرست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کیا۔اور دو تین دن بعداس کے ساتھیوں کو چھوڑ دیا گیا لیکن تحسین کریم تاحال لاپتہ ہیں۔

خاندانی ذرائع کیمطابق پہلے رینجرزنے اعتراف کیا تھا کہ تحسین کریم اس کے تحویل میں ہیں لیکن اب وہ انکاری ہیں۔

فیملی کا کہنا ہے کہ پولیس بھی تحسین کریم کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج نہیں کر رہی ہے۔

تحسین کریم کے فیملی نے ان کی باحفاظت بازیابی کیلئے انسانی حقوق اداروں سمیت سوشل میڈیااکٹیوسٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی بازیابی میں آواز بلند کریں۔

Share This Article
Leave a Comment