پنجگور میں قابض فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ رات پنجگور کے علاقے بالگتر میں سہاکی کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے ایک آوٹ پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم دو دشمن اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ مذکورہ پوسٹ اسکول پر قبضہ کرکے بنائی گئی تھی۔

بی ایل اے سرمچاروں نے مذکورہ پوسٹ پر تعینات اہلکاروں کو ایک جانب سنائپر سے نشانہ بنایا جبکہ دوسری جانب سے سرمچاروں کے ایک دستے نے گرنیڈ لانچروں سے حملہ کیا، اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔آزاد وطن کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔

Share This Article
Leave a Comment