بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی سیکورٹی فورسز نے 2طالب علموں سمیت 5افراد کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کیا ہے جبکہ 2لاپتہ افراد بازیاب ہوگئے۔
ضلع کیچ کے علاقے کولواہ مراستان میں پاکستانی سیکورٹی فورسز نے 3افراد کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کیا ہے۔
جن کی شناخت لیاقت ولد کہدہ شیر جان، ایوب ولد دین محمد اورمجید ولد خدابخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق لیاقت ولد کہدہ شیر جان اس سے قبل بھی فورسز ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہوئے تھے جو بعد ازاں رہا ہوئے۔
اسی طرح ضلع کیچ کے علاقے گومازی میں پاکستانی سیکورٹی فورسز نے رات گئے چھاپہ مارکر 2 طالب علموں کوحراست میں لینے کے بعد جبر ی طور لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ کئے گئے طالب علموں کی شناخت خالد منیر اور سلمان غفور کے ناموں سے ہوئی ہے جو بی آر سی کیچ میں زیر تعلیم ہیں۔
دریں اثنا گذشتہ روز گومازی کے رہائشی لاپتہ شعیب ولد ابراہیم اور سلیم ولد ولی محمد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔