تربت ٹو کوئٹہ پیدل لانگ مارچ ماما قدیر کے نام منسوب

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

تربت سول سوسائٹی کے کنوینر کامریڈ گلزار دوست کا لاپتہ افراد کی بازیابی اور جبری گمشدگیوں کے خلاف پیدل لانگ مارچ جاری ہے۔

گلزار دوست نے پاکستان کی دوسری بڑی لانگ مارچ کو لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے گزشتہ ایک دہائی سے زائد احتجاج کناں معروف بلوچ دوست شخصیت کماش ماما قدیر کے نام منسوب کردیا ہے۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں، لاپتہ افراد کی بازیابی، منشیات کا پھیلاؤ روکنے۔آبادی کے اندر اور پبلک مقامات پر ایف سی کا انخلاء سمیت بنیادی مطالبات کے حق میں تربت سول سوسائٹی کے کنوینر کامریڈ گلزار دوست کا تربت ٹو کوئٹہ پیدل لانگ مارچ 27 فروری سے جاری ہے جو اس وقت ضلع پنجگور کی حدود سے نکل چکا ہے۔

بدھ کو لانگ مارچ کے شرکاء ناگ اور سبز آپ کے درمیان سفر کررہے تھے، جبکہ آج لانگ مارچ کے شرکاء سبزآپ میں داخل ہوں گے اور رات کو یہیں پر قیام کریں گے۔

پیدل لانگ مارچ میں حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی ہدایت پر حق دو تحریک کے کارکنان یعقوب جوسکی کی قیادت میں شامل ہیں۔

بدھ کو پنجگور کے نواحی علاقوں سے بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے لانگ مارچ کے شرکاء کا فقیدالمثال استقبال کیا اور ان کے ساتھ کئی کلومیٹر تک پیدل چلے۔

Share This Article
Leave a Comment