پاکستانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے مختلف علاقوں گورگپ اور ہوشاپ کے علاقے تالسر میں فورسز کی کارروائیوں میں 11مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے۔
فورسز کے ترجمان کے مطابق انٹیلی جنس بیس آپریشن میں 11مشتبہ افراد ہلاک ہوئے۔
ترجمان کے دعوے کے مطابق فورسز کو خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ چند مسلح افراد گورگپ اور ہوشاپ کے علاقے تالسرکے علاقوں میں موجود ہیں، جس کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
ترجمان نے دعویٰ کیاکہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 11مشتبہ افراد ہلاک ہوئے، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ فورسز نے علاقوں کو گھیرے میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی۔