پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں بلوچستان کے تبلیغی جماعت کے 2نوجوانوں کوپاکستانی سیکورٹی فورسز نے مسجد کے اندر گھس کر زبردستی گھسیٹے ہوئے اپنے ساتھ لے گئے جوتاحال لاپتہ ہیں۔جن کے بارے میں کسی قسم کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔
مقامی میڈیا ”دی بلوچستان پوسٹ نیوز“نے اپنے ذرائع کے حوالے سے خبری دی ہے کہ بلوچستان کے ضلع نوشکی کے رہائشی ہارون بادینی ولد شاہنواز خان بادینی اور سلال بادینی ولد حاجی عبد الباقی بادینی لاہور سے لایتہ کیے گئے ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق دونوں نوجوان تبلیغ کے لیے نکلے تھے جنکا تشکیل پنجاب کے شہر لاہور میں ہوا تھا۔
خاندانی ذرائع نے بتایا کہ ان دونوں کو مسجد کے اندر سے پاکستانی سیکیورٹی فورسز اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں زبردستی گھسیٹے ہوئے لے گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق تشکیل شدہ تبلیغی جماعت کے امیر نے انہیں روکنے کی کوشش کی اور قران مجید کا واسطہ دے کر انہیں جبری گمشدگی سے روکنے کی کوشش کی۔
لواحقین نے حکومت پاکستان، سپریم کورٹ آف پاکستان سے درخواست کی ہے کہ اس طرح کے عمل پر سخت سے سخت ایکشن لیا جائے اور اسکے ساتھ میں علماء کرام سے بھی درخواست کیا گیا ہے کہ اللہُ کے راہ میں نکلنے والے، دین کی تبلیغ کرتے ہیں اگر ان کو مسجد کے اندر سے اٹھا کر غائب کیا جاتا ہے جو ملک اللہ کی دین کے لیے بنا اور اس ملک میں اللہ کے راستے میں نکلے ہوئے لوگ محفوظ نہیں ہیں تو یہ تشویش کی بات ہے۔
انہوں نے حکومت اور ریاستی اداروں سے اپیل کی ہے کہ ہارون بادینی اور سلال بادینی کو بازیاب کیا جائے۔