ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ بہاولپورمیں روڈ حادثہ میں جاں بحق

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے بزرگ بلوچ قوم پرست سیاسی رہنما ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ روڈ حادثے میں جانبحق ہوگئے۔

بلوچ بزرگ رہنما پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں روڈ حادثے میں زخمی ہوئے تھے جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے۔

ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ بزرگ سیاسی رہنما تھے اورانہیں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پہلے چیئرمین ہونے کا اعزار بھی حاصل ہے۔

عبدالحئی بلوچ بلوچستان نیشنل موومنٹ اور نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر بھی رہ چکے ہیں جبکہ اس وقت وہ این ڈی پی کے ایک دھڑے کی صدارت کررہے تھے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment