سی ٹی ڈی کابلوچ مسلح تنظیم کے 3 افراد کی ساتھیوں سمیت گرفتاری کا دعویٰ

0
314

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے میں ایک کی کارروائی کے دوران زیارت ریزیڈنسی حملہ کیس میں مطلوب اور ریڈبک میں شامل مشتبہ افراد تین ساتھیوں سمیت گرفتار کرلئے گئے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیاہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان نے دعویٰ کیا ہے کہ سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی کی ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں ریڈ بک میں شامل زیارت ریزیڈنسی حملے میں مطلوب بلوچ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا در محمد عرف درو اپنے ساتھیوں کے ساتھ علاقے میں موجود ہے جس پر سی ٹی ڈی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے درمحمد عرف درو سمیت تین مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا اور انکے قبضے سے 2ایس ایم جی، 5گرینیڈ، 3کلو دھماکہ خیز مواد، 15میٹر پرائما کارڈ برآمد کرلیں۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی سبی میں مقدمہ درج کرکے حملہ آوروں کے نیٹ ورک کے مزید ارکان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here