بلوچستان کے علاقے نوشکی، تربت اور سوئی سے پاکستانی فورسز نے مزید 3افرادکو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق فورسز نے 6 فروری کو رات گئے سوئی میں ایک گھر کو گھیرے میں لیکر گھر کی تلاشی لی اور محمد ہاشم نامی ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد اپنے ہمراہ لے گئے۔
محمد ہاشم کے لواحقین نے انکی جبری گمشدگی کے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فورسز کے 6 کے قریب گاڑیوں پر مشتمل اہلکاروں نے محمد ہاشم کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے۔
لواحقین کے مطابق محمد ہاشم پاکستان فوج کے سابق اہلکار رہے ہیں۔
دوسری جانب گذشتہ روز فورسز نے تربت کے علاقے گوکدان سے نعیم نامی شخص کو حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے۔
اسی طرح نوشکی سے آج بروز بدھ صبح فورسز نے پہلے سے جبری گمشدگی کے شکار مصطفی سرپرہ کے بھائی صادق ولد عزیز سرپرہ کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔