کوئٹہ میں ایف سی پر بم حملہ،2اہلکار زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب مل کالونی کے قریب پاکستانی فورس ایف سیپر بم حملہ ہوا ہے،جس کے نتیجے میں 2اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق ولی جیٹ کے مقام پرسڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب بم کو ریموٹ کنٹرول سے اڑا یا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ولی جیٹ کے مقام پر سیکیورٹی اہلکار معمول کے گشت پر تھے اور قریب آتے ہی موٹر سائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا گیا۔

دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

دھماکے کے فوری بعد ہی سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ اور زخمیوں کو ایف سی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے جبکہ جائے وقوع پر بم ڈسپوزل حکام بھی پہنچ گئے۔

دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کرکے دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment