بی این اے نے خاران سٹی پولیس تھانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ نیشنلسٹ آرمی (بی این اے) کے ترجمان مرید بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں خاران میں پولیس تھانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ رات سات بجے خاران سٹی پولیس تھانے پر دستی بم سے حملہ کیا۔

مرید بلوچ نے کہا کہ بم سٹی تھانے کے احاطے میں گرگیا جس سے تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ حملہ پولیس کے ان اہلکاروں کیلئے ایک تنبیہ تھا جو ایم آئی اورریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے اشاروں پر عوام کو مختلف حیلے بہانوں سے تنگ کر رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اگر پولیس نے عوام کو تنگ کر نے کے اپنے رویے سے باز نہیں آیا تو اس کے خلاف سخت ترین حملہ سے بھی گریز نہیں کریں گے۔

Share This Article
Leave a Comment