خیبرپختونخوا: ضلع کرم میں فائرنگ سے پاکستانی فوج کے 5اہلکار ہلاک

0
190

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پاکستانی فوج کے 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے ترجمان آئی ایس پی آرکے مطابق ضلع کرم میں افغانستان سیحملہ آواروں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ فورسز کی بھر پور جوابی کارروائی میں حملہ آوروں کو بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں لانس نائیک، ضیاء اللہ خان، ناہید اقبال، سمیر اللہ خان اور سپاہی ساجد علی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان حملہ آوروں کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے اور افغان عبوری حکومت سے مستقبل میں ایسی سرگرمیاں نہ ہونے کی توقع کرتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here