تربت: سماجی تنظیم ”احساس“کے 2 کارکن فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے آمدہ اطلاعات کے مطابق سماجی و فلاحی تنظیم ”احساس“کے 2 سماجی کارکن پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے کارکنان ندیم حسرت اور احساس دسترخوان کے کک مصطفیٰ کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیاہے۔

احساس ویلفیئر ٹرسٹ نے دونوں رضاکاروں کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال اوست ویلفیئر آرگنائزیشن کے تین کارکنان محمد جان دشتی، قیوم وفا بلوچ، ملا لیاقت ولی کو بھی جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا جنہیں بعد ازاں سیکیورٹی اداروں نے انھیں چھوڑ رہا کردیا۔

Share This Article
Leave a Comment