ضلع کیچ: گیبن میں موبائل فون ٹاورنذرآتش

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گیبن میں نامعلوم افراد نے موبائل فون ٹاور کونذرآتش کردیا۔

سنگر نیوزکو موصول ہونے والے اطلاعات کے ہفتے کی رات گیبن میں نامعلوم مسلح افراد نے یوفون کمپنی کی موبائل فون ٹاور کو دھماکاخیز مواد سے نذر آتش کردیا۔

سنگرنیوز کو اپنے ذرائع سے ملنے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا کہ فون ٹاور کے نیچے نصب مین سسٹم اورپوری مشینری آگ کے لپیٹ میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے موبائل ٹاور کا مین سسٹم اور مشینری مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی مقامی انتظامیہ کی طرف سے ا سکی تصدیق سامنے آئی ہے۔

واضع رہے کہ ماضی میں موبائل فون ٹاورز پر حملوں اور مشینریز کو نذر آتش کرنے کی ذمہ داریاں آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment