بلوچستان کے علاقے زیارت میں بس میں سوارمسافرنے فائرنگ کرکے ڈرائیور اورمنشی کو قتل کردیا۔
ذرائع کے مطابق زیارت کے قریب زرندہ کے مقام پر ڈائیو بس کے اندرایک مسافر کی فائرنگ سے ڈرائیور اور منشی ہلاک جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوار پہلے سے ڈائیو بس میں سوار تھاجس نے زندرہ کے مقام پر بس کے اندر فائرنگ کرکے ڈرائیور اور منشی کو قتل کردیاجس سے 2 مسافر شدید زخمی ہوئے۔
حملہ آور فائرنگ کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیاہے۔
مسافر بس کوئٹہ سے ملتان جارہی تھی۔
زیارت انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر حملہ آور کی تلاش شروع کردی۔