بلوچستان کے ضلع بولان سے سی ٹی ڈی نے بلوچ لبریشن آرمی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بلوچ لبریشن آرمی کے محمد غوث عرف غوثیہ کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، پراما کارڈ، نٹ بولٹ اور دیگر سامان برآمد ہوا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص ہرنائی سے بولان کے علاقے مچھ آرہا تھا، جہاں اس کا تخریب کاری کا ارادہ تھا۔
سی ٹی ڈی نے گرفتار شخص کیخلاف مقدمہ درج کرکے نیٹ ورک کے دیگر لوگوں کی گرفتاری کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔