کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ایئرپورٹ چوک پر قائم ایف سی چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔
حملے کے بعد فورسز کی جانب سے جوابی فائرنگ بھی کی گئی۔
حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
خیال رہے کہ مکران سمیت بلوچستان بھر میں فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے جس سے اہلکاروں کو اپنی ڈیوٹیوں کے حوالے سے کافی تناؤ اور خوف کی صورتحال کا سامناہے۔
پاکستانی فوج کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی گذشتہ روز دورہ تربت اسی سلسلے کی کڑی بتائی جارہی ہے تاکہ خوف کے شکار فوجیوں کی مورال بلند کرسکے۔