دشت : آئی ایس پی آر کا 10 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق،3حملہ آوروں کی گرفتاری کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستانی فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر گذشتہ روز بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں سیکورٹی فورسزپر حملے میں 10 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حملے کے بعد آپریشن میں 3حملہ آوروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بلوچستان کے علاقے کیچ دشت میں ایک فوجی چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے میں ہلاک ہونے والے 10 فوجیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے جوان اپنی جانیں دیں کر ہمیں دہشتگردوں سے محفوظ رکھے ہوئے ہیں اور ہم پاکستان سے ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں 25 اور 26 کی درمیانی شب مسلح افراد کی جانب سے پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ پرحملہ ہوا تھا جس کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں 17فوجی اہلکارہلاک جبکہ ایک سرمچار شہید ہواہے۔

منگل اور بدھ کی درمیانی شب اس حملے کے بعد اس سے متعلق خبریں گردش کرنے لگی تھیں لیکن پاکستان فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر نے جمعرات کو اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔

اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے آئی ایس پی آر نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ شدت پسندوں نے کیچ میں ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور فوج کی جوابی کارروائی میں ایک شدت پسند ہلاک اور کئی زخمی ہوئے جبکہ پاکستان فوج کے 10 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

فوج کے مطابق اس حملے کے بعد کیے گئے آپریشن میں تین شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment