عوامی شکایت پر جھاؤ میں پاکستانی فورسز کیخلاف جرگے کا انعقاد

0
403

بلوچستان کے ضلع آواران تحصیل جھاؤ میں عوامی شکایت پر لوگوں کو بلاوجہ تنگ اور ہراساں کرنیکے وارداتوں پر پاکستانی فورسز کیخلاف جرگے کا انعقاد کیا گیا۔

عوامی جرگہ ڈپٹی کمشنر آواران جمیل احمد اور فرنٹیر کور آواران کے بریگیڈیئر شمریز کی زیر صدارت میں منعقد ہوا۔

ضلعی آفیسران سمیت علاقائی عمائدین بھی جرگے میں مدعو تھے۔

اس جرگے کا انعقاد کرنے کا مقصد حالیہ دنوں میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے بلاوجہ لوگوں کوگھروں سے ہراساں کرنا، جبراً اپنے چوکیوں پر بلانا، تشدد کے بعد لاپتہ کرنا، علاقے کے باعزت لوگوں کے گھروں میں رات کی تاریکی میں حملہ کرنا اور علاقے کے لوگوں کو بلوچ سرمچاروں کی مالی مدد کے بہانے میں ڈرانے دھمکانے کی ردعمل میں ہوا۔

گزشتہ روز علاقہ معتبرین کی بڑی تعداد نے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ)کی سرکردہ شخصیت عبدالحمید شاہین کے ہاں اپنی فریاد پہنچائی اور کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بلوچستان سے بذریعہ ٹیلیفونک بات چیت کرکے علاقے میں جاری فوجی جارحیت اور فورسز کی غنڈہ گردی کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔

علاقہ معتبرین نے قدوس بزنجو کوفورسز کی جانب سے علاقے چھوڑنے کی دھمکی اور لوگوں کی جان ومال اور عزت آبرو پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے فورسز کو علاقے سے واپس اپنے بیرکوں میں بھیجنے کی اپیل کی۔

منعقدہ جرگے ایک علاقائی معتبر نے کہا کہ ہمیں کسی قسم کاخطرہ نہیں ہے اسی لئے ہمیں کوئی سیکورٹی کی ضرورت نہیں ہے اور ہم صدیوں سے اپنے سرزمین پر آباد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے نام پر ہماری عزت و آبرو لوٹنے اور گھروں کی تقدس کو پامال کرنے کا یہ سلسلہ اب بندہونا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here