بلوچ ریپبلکن پارٹی کے سربراہ نواب براہمدغ بگٹی نے لاہور دھماکے کی مذمت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں نواب براہمدغ بگٹی کا کہنا تھا کہ لاہور میں عام شہریوں اور معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
نواب براہمدغ بگٹی کا کہنا تھا کہ ہم بلوچ بھی برسوں سے پاکستانی فوج کے اس قسم کے حملوں کا شکار ہیں لیکن پھر بھی ہم سمجھتے ہیں کہ اس قسم کی غیر انسانی کارروائیوں کا کوئی جواز نہیں۔
دریں اثناء بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے بھی لاہور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں ہونے والا دھماکہ عام شہریوں پر حملہ قابل مذمت عمل ہے۔
بی آر پی کے ترجمان الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ کچھ موقع پرستوں کا کام ہے جو سستی شہرت اور ذاتی ایجنڈا حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بی آر پی اور بلوچ قوم ایسے موقع پرستوں اور ان کے کرتوتوں کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔
دوسری جانب بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے رہنماء گلزار امام نے ٹوئٹر ایک مختصر ٹوئٹ میں لکھا کہ”یہ کوئی لو انسرجنسی نہیں ہے۔“