بی آر اے اور یوبی اے نے انضمام کے بعد دشمن کے خلاف اپنی پہلی کارروائی کی ذمہ داری قبول کرلی۔
بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے آج بروزبدھ شام چار بجے کیچ کے علاقے کولواہ کڈِ ہوٹل کریم بخش بازار میں قابض پاکستانی فورسز کے قافلے پر اس وقت جدید اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جب وہ سیول آبادیوں کے خلاف آپریشن کیلئے جارہے تھے۔
مذکورہ حملے میں فورسز کے چار اہلکار ہلاک اور متعدد اہلکار زخمی ہوئے جبکہ فوجی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ شدید نوعیت کے حملے کے بعد قابض فورسز کو تربت سے ہیلی کاپٹروں کی مدد بلانا پڑا۔اور قابض کے ہیلی کاپٹروں کی شدید شیلنگ کے باوجود ہمارے سرمچار بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
ترجمان نے کہا کہ ہماری اس طرح کی کارروائیاں آزاد بلوچستان کے قیام تک جاری رہینگے۔