حق دو تحریک بلوچستان ضلع کیچ کے ترجمان نے کہا ہے کہ 6 فروری بروز اتوار بوقت صبح 9 بجے تربت شہید فدا احمد چوک پر حق دو تحریک بلوچستان کی جانب سے ایک روزہ دھرنا دیا جائے گا، صبح سے لیکر شام تک اس دھرنے میں قائد تحریک مولانا ہدیت الرحمن بلوچ خود بھی تشریف لائینگے۔
ترجمان نے کہا کہ دھرنے کا اصل مقصد حکومت بلوچستان، فیڈرل گورنمنٹ کے نمائندے چیف سیکرٹری کے ساتھ بارڈری امور کے حوالے، سمندر میں ٹرالنگ، غیر ضروری چیک اور بارڈر پر کام کرنے والے غریب مزدوروں کی روزگار پر قدغن، ای ٹیگ، ٹوکن لسٹنگ، سریل نمبر میسج سسٹم علاقائی ناموں پر تقسیم اور حد بندی، بارڈر پر کام کرنے والے غریب گاڈی والوں کی محدود پیمانے اور مہینے بھر میں ایک سے زیادہ چکر بارڈر پر سے لوڈ لانے پر پابندی اور سالوں پرانی روایتی کراسنگ پوائنٹس کی بندش اور بارڈر کے روزگار کو اصل حقدار لوگوں سے چھین کر سرمایہ داراوں کے حوالے کرنے سمیت دیگر اجتماعی مسائل کو آشکار کرنا ہے۔
اس سلسلے میں بلوچستان بھر اور بالخصوص مکران کے تمام قوم پرست سیاسی و مذہبی جماعتوں، سوشل ایکٹیوسٹ، سیاسی کارکنان، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشنز کے تمام دھڑوں، تربت پریس کلب، کیچ بار ایسوسی ایشن، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، انجمن تاجران، ن سول سوسائٹی، آل پارٹیز کیچ اور دوسرے ڈسٹرکٹ کے لوگوں کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ اکھٹے ہو کر اپنے بنیادی حقوق کی حاطر جہدوجہد کریں بلا کسی رنگ و نسل اور تعصب بغیر کسی نظریہ، پارٹیوں سے بالاتر یہاں نظریہ صرف بلوچستان بلوچ قوم پر ہونے والے ظلم جبر استحصال ہو۔