گوادر میں بارڈر ٹریڈ یونین کا قیام عمل میں لایا گیا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

گوادر میں بارڈر ٹریڈ یونین کا قیام عمل میں لایا گیا۔

بارڈر ٹریڈ یونین گوادر کے نومنتخب صدر امان جمعہ نے بارڈر ٹریڈ یونین کی قیام کے بعد آر سی ڈی کونسل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بارڈر ٹریڈ یونین گوادر کا قیام چھوٹے گاڈیوں کا بارڈر پر اپنے روزگار اور بنیادی معاشی حقوق کو تحفظ فراہم کرنیکے لیے عمل میں لائی گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاک بارڈر پر ہزاروں لوگ تجارت کرکے اپنی دو وقت کی روزی روٹی کما رہے ہیں۔جس میں کنٹانی ہور کا علاقہ بھی شامل ہے۔قبل ازیں تربت بارڈر پر ہماری گاڈیوں کو رجسٹریشن کے عمل میں شاملِ نہیں کیا گیا تھا۔ اب ہم بھی کسی غیر اضلاعی افراد کی گاڑیوں کی رجسٹریشن قبول نہیں کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ ہم عنقریب اپنے یونین کا باقاعدہ رجسٹریشن کرائیں گے اور انھیں قانونی تحفظ دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ یونین کا قیام ایک خوش آئیند اقدام ہے۔ باحیثیت قوم اپنے معاشی حقوق کی تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں گے۔اس سلسلے میں ٹریڈ یونین کسی بھی علاقے میں معاشی انقلاب لانے میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہماری یونین اپنے اراکین کی مسائل و مشکلات کے حل کے لیے ہمہ وقت تیار رہے گی۔اس موقع پر ناصر موسیٰ نے نومنتخب ٹریڈ یونین کے عہدے داران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔

بارڈر ٹریڈ یونین گوادر کے دیگر اراکین میں صدر امان جمعہ، نائب صدر زاہد بلوچ،جنرل سیکریٹری صمد داؤد،جوائنٹ سیکریٹری ملا نصرت،پریس سیکریٹری جمیل کریم،خازن ایاز پیری،اور آفس سیکریٹری میر مبارک علی شامل ہیں منتخب ہوگئے۔تقریب سے امان جمعہ، زاہد بلوچ،صمد داؤد، بی این پی کے راہنما نورگھنہ،زاہد مرید نے بھی خطاب کیا۔

Share This Article
Leave a Comment