بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق چیئرمین،بی این ایم کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل وآزادی پسند رہنما رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے سماجی ربطے کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر گوادردھرنے میں کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کی جانب سے لوگوں میں پیسے تقسیم کرنے کے عمل کے حوالے سے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ
یہ حیرت کی بات نہیں ہے۔ 27 نومبر 2017 کو ٹی ایل پی کے فیض آباد دھرنے کی اختتامی تقریب کو یاد کرو جہاں جنرل فیض حمید شرکاء میں 1000 روپے کے کرنسی نوٹ تقسیم کر رہا تھا۔ قدوس بزنجو نے اسی بات کو دہرا کر خود کو اپنے مرشد و آقا کا سچا مرید ثابت کیا۔