وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی طرف سے انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے 10 دسمبر کو کراچی میں سیمنار کا انعقاد کیا جائے گا۔
انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے ا س سیمنار کو حتمی شکل دینے کے لیے بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی اور نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی وی بی ایم پی کے ساتھ معاونت کریں گے۔
اس حوالے سے ماما قدیر بلوچ نے اپنے بیان میں کہا بلوچ سرزمین میں انسانی حقوق کا معاملہ بحران کی طرف جا چکا ہے جس میں بلوچ فرزندوں کو جبری لاپتہ کرنا، ماورائے قانون حراست میں رکھنا، مسخ شدہ لاشوں کا ملنا، اجتماعی قبروں کا دریافت ہونا اور سی ٹی ڈی کے غیر آئینی اور غیر قانونی چھاپے جس میں چادر وچار دیواری کے تقدس کی پامالی سنگین شکل اختیار کر چکی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔