لاپتہ ساتھیوں کی عدم بازیابی کیخلاف لسبیلہ یونیورسٹی طلبا کا کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

لسبیلہ یونیورسٹی طلبہ کی جانب سے بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ کے طلبہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کل بروز بدھ 24.11.21 سے باقاعدہ کلاسز کا بائیکاٹ کا اعلان کیا۔

لسبیلہ یونیورسٹی طلبا کی جانب سے تمام طلبا،اساتذہ،تعلیم دوست اور دیگر طبقہ ہائے فکر کے لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ طلباکے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔

واضع رہے کہ بلوچستان یونیورسٹی سے دو طالب علموں کی فورسز ہاتھوں جبری گمشدگی کیخلاف بلوچستان یونیورسٹی کے طلبا سراپا احتجاج ہیں اور کوئٹہ کے تمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔کلاسز و امتحانات کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment