رسانک کے مطابق 13 نومبر کو ایران کے دوزاپ سینٹرل جیل میں قید تین شہریوں کو جیل حکام نے پھانسی دے دی تھی۔
پھانسی پانے والے قیدیوں کی شناخت دوزاپ کے علاقے شیرآباد سے“سعد اللہ خرکوہی”،“عبید اللہ خرکوہی”اور“محبوب رخشانی”کے نام سے ہوئی ہے۔ سعد اللہ اور عبید اللہ بھائی تھے۔ ان تینوں کو منشیات سے متعلق جرائم پر پھانسی دی گئی۔
اس سال کے آغاز سے اب تک اسلامی جمہوریہ ایران کی جیلوں میں کم از کم 51 بلوچوں کو پھانسی دی جاچکی ہے۔
اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کی جیلوں میں بہت سے پھانسیاں خفیہ طور پر اور میڈیا کی کوریج کے بغیر دی جاتی ہیں۔