افغان سرحد سے متصل پاکستان کے شمال مغربی حصے میں باجوڑ ایجنسی میں ہفتے تیرہ نومبر کو مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً ساڑھے دس بجے ہونے والے ایک دھماکے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔
ابتدائی تفتیش سے پتا چلا ہے کہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔
سینیئر پولیس اہلکار عبدالصمد خان نے بتایا کہ دونوں کانسٹیبل پہرہ دے رہے تھے، جب یہ دھماکا کیا گیا۔ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔
ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں میں ایک حوالدار اور ایک سپاہی شامل ہیں۔
دریں اثناباجوڑ ایجنسی کے دھماکے کے کچھ دیر بعد بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں بھی ایک دھماکا ہوا۔جس میں ایگل اسکواڈ کے دو اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس اہلکار علی رضا نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور اس کا ہدف گشت کرنے والے پولیس اہلکار تھے۔
مقامی ذرائع کے مطاقب دھماکا ایک پولیس موبائل میں ہوا۔
اس حملے میں پانچ لوگ زخمی ہوئے ہیں، جن میں ایک پولیس اہلکار، ایک بچی اور تین خواتین شامل ہیں۔ بچی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔