کوئٹہ : ینگ ڈاکٹرز نے ریڈزون میں دھرنا دیدیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے عدالتی احکامات کو بالا طاق رکھتے ہوئے اپنے مطالبات کے حق میں کوئٹہ کے ریڈ زون میں دھرنا دے دیا۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے اراکین کی بڑی تعداد نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے ریڈ زون میں دھرنا دے دیا ہے اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے بنائی جانے والی کمیٹی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اختیار نہیں ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم وزیر اعلیٰ کو اپنے مطالبات سنانے آئے ہیں۔

واضح رہیکہ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے ینگ ڈاکٹرز کوہڑتال اور ریلیاں نہ نکالنے کی ہدایت کی تھی۔

عدالتی احکامات کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور پولیس ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کو روکنے میں بے بس نظر آرہی ہے، ضلعی انتظامیہ نے ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج دھرنے کو ہٹانے کی تاحال کوشش نہیں کی۔

Share This Article
Leave a Comment