جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر مولانا خلیل احمد مخلص صوبائی امیرخیبر پختونخوا مولاناقاضی گل الرحمن نکیال صوبائی جنرل سیکرٹری نجیم خان ایڈوکیٹ نے صوبائی مجلس خیبر پختونخوا کے اجلاس میں ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکمران ملک وقوم کے مفاد میں ٹی ٹی پی سے مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھائے ٹی ٹی پی کے ساتھ ساتھ بلوچ عسکریت پسندوں تنظیموں سے بھی مذکرات کرے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کا اختتام مذاکرات کی میز پر ہی ہوتا ہے طاقت کی استعمال مسئلے کا حل نہیں ہے بیس سال جنگ میں پایا کچھ نہیں لیکن بہت کچھ کھویا پرویز مشرف نے امریکی اشیرباد حاصل کرنے کے لیے آپریشن اور طاقت کی استعمال سے ملک کی سلامتی کو دا پر لگا لیا۔
انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کی ان غلط پالیسیوں کی باعث قوم جنازوں اٹھانے سے تھک کر ہار چکے اور جنگ میں معاشی طور پر ملک کو کئی بلین ڈالر کا نقصان پہنچا کرملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے پرویز مشرف نے نواب اکبر بگٹی سمیت بلوچستان اور قبائلی علاقوں میں اپنے ہی عوام کے قتل غیرآئینی اقدامات اور ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈال دئیے طاقت کی استعمال سے ملک میں جو آگ لگائی اس سے آج بھی ملک جل رہا ہے اور ان کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف اور غلط پالیسیوں سے ملک کوصدیوں پیچھے اور تباہی کے طرف دھکیل دیا ملک کو ایک منظم منصوبہ بندی کے زریعے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی خوشنودی کے لیے بعض پارٹیاں قیام امن میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے مذکرات کی مخالفت کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ قوم مذکراتی عمل کو نتیجہ خیز ہونے کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔