بیلہ: لوکل سرٹیفکیٹس کے حصول میں دشواریوں کیخلاف متاثرین کا احتجاج

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بیلہ میں لوکل سرٹیفکیٹس کے حصول اور اجرا میں دشواریوں کیخلاف متاثرین نے عوامی ہریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ممبران کمیٹی کی مسلسل عدم حاضری مشکلات اور پریشانیوں کا سبب بنی ہوی ہے مسلسل تیسری بار کمیٹی میٹنگ ممبران کی غیر حاضری کے باعث ممبران پورے نہیں ہوتے ہم دور دراز علاقوں سے آتے ہیں لیکن لوکل سرٹفکیٹس کی چھان بین کے لیے منعقد میٹنگ کے ممبران حاضر نہیں ہوتے جوکہ قابل مذمت اور باعث تشویش امر ہے۔

متاثرہ مظاہرین نے کہا کہ بیلا میں لوکل سرٹفکیٹس اجرا کا نظام بری طرح ناکام اور دشوار ہے۔ لوکل سرٹفکیٹس اجرا کمیٹی کے ممبران کی مسلسل میٹنگ میں غیر حاضری اور عدم موجودگی باعث تشویش ہے ہم دور دراز علاقوں سے طویل سفر طے کرکے چھان بین میٹنگ میں حاضر ہوتے ہیں لیکن مسلسل میٹنگ منسوخ کی جاتی ہے جوکہ عجیب تماشہ اور مذاق ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوکل سرٹفکیٹس بروقت جاری نہ ہونے کے باعث تعلیمی اداروں میں داخلوں اور ملازمت کے حصول میں بھی دشواریاں درپیش ہیں۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنر لسبیلا وقار حسن چیمہ سے مطالبہ کیا کہ لوکل سرٹفکیٹس اجرا کمیٹی سے غیر ذمہ داران ممبران نکال کر ذمہ دار ممبران مقرر کیے جائیں۔

مظاہرین نے کہا کہ نام کے نہیں کام کے ممبران مقرر کرکے لوکل سرٹفکیٹس کا اجرا آسان بنایا جائے۔

TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment