تربت: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے تربت میں سنگانی سر عبدالسلام محلے میں گذشتہ شب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار ہلاک جبکہ اس کا بھائی زخمی ہوگیا۔

ہلاک سی ٹی ڈی اہلکار کی شناخت امتیاز ولد لیاقت جبکہ زخمی کی شناخت احسن کے نام سے ہوگئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق دونوں اپنے اسٹور پر بیٹھے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی۔

پولیس نے لاش اورزخمی کو اسپتال منتقل کردیا جبکہ واقعے کے محرکات معلوم نہ ہوسکے۔

Share This Article
Leave a Comment