کاہان میں بلوچ عسکریت پسندوں کے ہتھیار ڈالنے کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

کوہلو کے علاقے کاہان میں اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے بلوچ عسکریت پسندوں کے ہتھیار ڈالنے اور قومی دھارے میں شامل ہونے کے لئے خصوصی جرگہ کا انعقادکیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے جا ری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق کوہلو کے علاقے کاہان میں قبائلی عمائدین اور مختلف کالعدم تنظیموں سے راہیں جدا کرنے والے فراریوں پر مشتمل خصوصی جرگہ منعقد ہوا۔

جرگے میں مختلف کالعدم تنظیموں کے فراریوں نے ہتھیار حکام کے حوالے کرنے اور آئندہ پر امن زندگی گزارنے کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں وہ کسی تخریب کاری میں حصہ نہیں لیں گے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کریں گے۔

جرگے میں موجود فراریوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ بیرون ملک بیٹھے چند عناصر کے کہنے پر دہشتگردی کی کارروائیاں کر رہے تھے جس پر ان کو پچھتاوا ہے لہذا اب وہ حکومت بلوچستان کی سیاسی مفاہمتی پالیسی کے تحت ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہوکر پرامن زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے بلوچستان بھر میں بلوچ عسکریت پسندوں کے سرنڈرکرنے کے حوالے سے اس طرح کے پہلے بھی متعدد دعوے ڈرامے کرچکے ہیں تاکہ بلوچستان میں فوج کی گرتی مورال کو سنبھالا جاسکے ۔

Share This Article
Leave a Comment