اسپیکر بلوچستان اسمبلی قدوس بزنجو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔بتایا گیا ہے کہ گورنر بلوچستان کی منظوری کے بعد نئے اسپیکر کے کاغذات جمع ہوں گے۔
جام کمال کے بعد قدوس بزنجو وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں حصہ لیں گے۔
نئے اسپیکر کے لئے میر جان محمد جمالی کا نام زیر غور ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے استعفیٰ کی منظوری کے بعد کابینہ تحلیل ہوگئی۔
عبدالقدوس بزنجو کو نیا وزیر اعلیٰ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ جام کمال کے استعفے کی منظوری کے بعد چیف سیکرٹری بلوچستان نے کابینہ تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا۔
اجلاس کی صدارت اسپیکر بلوچستان اسمبلی قدوس بزنجو کریں گے۔
اجلاس میں جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق بی اے پی کے ناراض ارکان نے قدوس بزنجو کو نیا وزیر اعلیٰ اور جان جمالی کو نیا اسپیکر منتخب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر قدوس بزنجواسمبلی اجلاس کے بعد مستعفی جائیں گے۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن جان جمالی کو نیا اسپیکر منتخب کیا جائے گا۔