بلوچستان کے علاقے کاہان اور ملحقہ علاقوں میں فوجی جارحیت کی اطلاعات ہیں جہاں متعدد افراد کی جبری گمشدگیوں کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوہلو اور دیگر علاقوں سے پاکستانی قبضہ گیر فورسز کی بھاری تعداد کاہان میں جمع ہوئی اور وہاں سے سو کے قریب موٹر سائیکلوں اور 18 گاڑیوں کے ذریعے ہتھ پوڑ لولی میدان اور کرڑ کے علاقوں میں فوجی جارحیت شروع کیا ہے۔
آخری اطلاعات تک فورسز کی جارحیت جاری ہے اور مختلف علاقوں سے کئی افراد کی گرفتاری اور لاپتہ ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہے۔
تاہم علاقے میں کمیونیکشن کی سہولیات کی فقدان کی وجہ گرفتار اور لاپتہ افراد کی اصل تعداد اور شناخت معلوم نہیں ہوسکی۔
واضح رہے کہ قابض پاکستانی فورسز گزشتہ چند ہفتوں سے کوہلو، کاہان، بولان اور دیگر علاقوں میں جارحیت اور فوجی آپریشن کو تیز کر رکھا ہے۔
اسفوجی جارحیت کے دوران کئی شہریوں کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔