مراد بلوچ کو سرزمین کی دفاع میں شہادت پر سرخ سلام پیش کرتے ہیں، بی آر اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ گذشتہ دنوں پروم حق آباد میں ایم آئی اور ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کے حملے میں تنظیم کا سرمچار ورنا مراد عرف ہلال ولد عبدوست سکنہ تمپ کلاہو شہید ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ مراد جان گذشتہ چار سال سے تنظیم کے پلیٹ فارم سے قومی آزادی کی مسلح پلیٹ فارم سے دشمن کے خلاف سرگرم عمل تھے۔ انھوں نے دشت تمپ زامران اور پروم میں دشمن کے خلاف اہم آپریشنوں میں حصہ لیا، کم عمری کے باوجود وہ ایک بے باک اور بہادر سرمچار تھے۔

بیبگر بلوچ نے کہا کہ قومی آزادی کے مسلح جنگ میں شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے پر تنظیم مراد بلوچ کو خراج عقیدت اور سرخ سلام پیش کرتی ہے اور ہم عہد کرتے ہیں کہ قومی آزادی تک قابض کے خلاف قربانیوں کا تسلسل جاری رہیگا۔

Share This Article
Leave a Comment