فورسز ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار 2افراد بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنزنے فورسز ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار 2افراد کی بازیابی کی تصدیق کردی ہے۔

جن کی شناخت سعید جان لانگو اور شے حق ولد سلیم کے ناموں سے ہوگئی ہے۔

دونوں افراد کی بازیابی کی تصدیق لاپتہ افراد کے لواحقین کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے اپنے فیس بک پیج کے ذریعے کی ہے۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق 21 نومبر 2017 سے لاپتہ سعید جان لانگو اور 16 جولائی 2019 کو آبسر تربت سے لاپتہ شے حق ولد محمد سلیم بازیاب ہوگئے ہیں۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی اور جبری گمشدگیوں کے مسئلے کو ملکی قوانین کے تحت حل کرانے میں اپنی کردار ادا کرے گی۔

Share This Article
Leave a Comment