عوام دشمن نظام کو شکست دینے کیلئے قوم پرست جماعتیں متحد ہوں،ڈاکٹر حئی بلوچ

0
224

نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ جد ید نوآبادیاتی نظام سے مستقل چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے تمام قوم پر ست جماعتیں متحد ہو کر اس عوام دشمن نظام کو شکست دینے کیلئے جدوجہد کا راستہ اختیار کیے ہوئے بغیر اورکوئی چارہ نہیں حکمرانوں کی بے حسی دیکھ کر ملک بھر کے فلاحی اداروں اور مخیر حضرات سے اپیل کی جاتی ہے کہ ہرنائی زلزلہ متاثرین کی دل کھول کر مدد کرے تاکہ ان کے دکھ درد اور نقصانات کا کسی حد تک آزالہ ہو سکے۔

ان خیالات کا اظہا رڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے اپنے جاری کر دہ بیا ن میں کہا ہے کہ ہرنائی میں گزشتہ روز زلزلے سے شدیدمالی اور جانی نقصان ہوا ہے یہ ایک بہت بڑا عالم ناک سانحہ ہے حکمرانو ں کی بے حسی میڈیا کے سامنے ہے حکمران قدرتی آفات میں بھی ہرنائی کے متاثرین سے سوتلی ماں کا سلو ک کیا جارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کیا جائے وہ کم ہے چند سال پہلے زیارت زلزلہ اور نصیر آباد سیلا ب کے متاثرین کی نقصانا ت کے فلا ح و بہبود کے لیے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا تھا ہمیں بلوچستان کے مظلوم اور محنت کش قوم پرست عوام ژوب سے لیکر گوادر تک ہمیں متحد ہونا ہے بلکہ شعوری طورپر اپنی قوم دوست جد وجہد کو تیزی کے ساتھ منظم کرنے کی ضرورت ہے حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ کہی دہایو ں سے حکمرانو ں نے صرف ہمارے سائل وسائل اور بلوچستان کی دہرتی پر قبضہ گیری کی جو پالیسیا ں ہے اوراپنے عروج گامزن ہیں ایسے ظلم وجبر لو ٹ کھسوٹ جدید نوآبادیاتی نظام سے مستقل چٹکھارہ حاصل کرنے کیلئے تما م قوم پر ست جماعتیں اور عوام دوست جمہوری قوتیں متحد ہو کر اس عوام دشمن نظام کو شکست سے دوچار کرنے کیلئے جدوجہد کا راستہ اختیا رکیے ہوئے بغیر اور کوئی چارہ نہیں ہے عام حالات ہو یا قدرتی آفات ہمیں چھوتے درجہ کی شہر ی سمجھ کر بے رحمی کے ساتھ حکمرانوں کا یہ روایہ انتہائی افسوس ناک اور تکلیف دہ ہے۔

انہو ں نے کہا کہ حکمرانو ں کی بے حسی اور لا پر وائی کو دیکھ کر ملک بھر کے فلا حی ادار وں اور مخیر حضرات سے اپیل کی جاتی ہے کہ ہرنائی زلزلہ متاثرین کی دل کھول کر مدد کرے تاکہ ان کی دکھ درد اور نقصانات کا کسی حد تک آزالہ ہوسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here