ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں کوہاڑ کے جنگل سے ایک لاش برآمد کرلی گئیہے۔
لاش کو لیویز فورس نے تحویل میں لیکر شناخت کیلئے تمپ تھانہ منتقل کردیا۔
لاش کی شناخت دیدگ عرف بابا ولد احمدعلی سکنہ کونشقلات تمپ کے نام سے ہوئی ہے۔
لیویز نے شناخت اورضروری کارروائی کے بعدلاش ورثاء کے حوالے کردیاہے۔
لیویز کے مطابق مذکورہ شخص 2دن لاپتہ تھا ان کی دماغی توازن صحیح نہیں تھا۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کی موت پانی میں ڈوبنے سے واقع ہوئی ہے۔