بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ میں گذشتہ ہفتے پاکستانی سیکورٹی فورسز کے فائرنگ کے واقعہ میں جانبحق ہونے والے کمسن بچے رامز خلیل کی لواحقین میت کے ہمراہ بلوچستان کے درالحکومت کوئٹہ کی طرف روانہ ہوگئے۔
تین دنوں تک لواحقین نے تربت کے شہید فدا بلوچ چوک پر دھرنے دیا، تاہم کوئی اعلیٰ حکومتی وفد نے انکی مطالبات کے لیے ان سے رابطہ نہیں کیا۔
پیر کے روز لواحقین میت کے ہمراہ کوئٹہ کی طرف روانہ ہوئے، آل پارٹیز کیچ نے سامی تک جلوس کی شکل میں قافلے کو رخصت کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیچ نے لواحقین کو منانے کی کوشش کی جو بے سود ثابت ہوئے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔