بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع آواران میں پاکستانی فوجی چوکیوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ
ہفتہ کے روز سرمچاروں نے کولواہ کے علاقے بزداد کلی میں پاکستانی فوجی چوکی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ اتوار کے روز سرمچاروں نے کولواہ ہی کے علاقے بزداد گند کور(ندی) میں قائم پاکستانی فوجی چوکی کو خودکار اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس سے دشمن پاکستانی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا رہا ہے۔
میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ قابض پاکستانی فوج پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جارہی رہیں گے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔