تربت: دھرنا مظاہرین کا میت کیساتھ کوئٹہ کی طرف مارچ کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

تربت میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کمسن رامیز کی فیملی نے ڈپٹی کمشنر کیچ کے ساتھ مذاکرات تیسری بار ناکام ہونے کے بعدانصاف کیلئے کل سے کوئٹہ کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کیاہے۔

احتجاجی دھرنے سے شہید بچے کے چچا چیئرمین خلیل رند نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہید رامیز خلیل کی فیملی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ انصاف کی حصول کیلئے کل سے میت کے ساتھ کوئٹہ کی طرف مارچ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ کل بروز پیر صبح 10 بجے ”شہیدرامیزخلیل مارچ ٹو کوئٹہ” کے نام سے کوئٹہ کی طرف مارچ کیاجائیگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ مارچ آل پارٹیز کیچ کے تعاون سے کیا جائے گا۔

چیئرمین خلیل رند نے کہا کہ صوبائی حکومت کی بے حسی کو دنیا کے سامنے آشکار کرانے کے لیے مجبوراً کمسن رامیز کی میت لے کر کوئٹہ جانا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے راستے میں تمام سیاسی جماعتوں اور عام لوگوں سے قافلے میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

دھرنا مظاہرے سے بی ایس او کے چیئرمین ظریف رندنے بھی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہید رامیز لانگ مارچ میں کوئٹہ میں وزیر اعلی اور گورنر سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دے گی۔

Share This Article
Leave a Comment