قلات اورچھتر میں فائرنگ سے 3افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

قلا ت اور چھتر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 3افراد ہلاک ہوگئے۔

قلات میں فائرنگ سے دو افرادمو قع پرہلاک ہو گئے۔

لیویز کے مطابق گزشتہ روز قلات کے علاقے احمد آباد میں پہلے سے گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افرادمو قع پرہلاک ہو گئے۔

جس کی شناخت محمد اعظم اور خدائے دوست کے ناموں سے ہوگئی۔

لیویز نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کا رروائی کے بعدلا شیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

مزید کا روائی جا ری ہے۔

دریں اثناچھتر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

پو لیس کے مطابق چھتر کے علا قے پولیس تھانہ فلیجی کی حدودِ درگاہ یارو فقیر کے قریب نامعلوم افراد کی فارنگ سے کہیرو خان بگٹی نامی شخص ہلاک ہو گیا۔

پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کا روائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment