کولواہ: پاکستانی فوج پہاڑوں میں مورچہ بند، بڑی جارحیت کی تیاریاں

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے کولواہ میں ایک بڑی فوجی جارحیت کی تیاریوں کی اطلاعات ہیں۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ کولواہ کے علاقے جت کے پہاڑی راستوں میں دو دن سے پاکستانی فوج مکمل طور پر موچہ زن ہے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ پاکستانی فوج کے اہلکار سادہ کپڑوں میں پہاڑی علاقے کے راستوں میں مورچہ زن ہیں اور وہاں لوگوں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی لگا دیاگیا ہے۔

واضع رہے کہ ضلع آواران اور ضلع کیچ کے سرحدی علاقوں میں فوجی آپریشن ہمیشہ سے جاری رہتاہے جہاں لوگ ان آئے روز کی فوجی جارحیت، گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں، گھروں پر بمبارمنٹ، چادروچاردیواری کی پامالی،گھر وں کو جلانااور خواتین بچوں پر تشدد و ریپ سے تنگ آکرنقل مکانی کرچکے ہیں لیکن پھر بھی فوجی جارحیت کا سلسلہ نہیں رکھتا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment