پانچ لاپتہ افراد کے کیسزبلوچستان حکومت کو فراہم کردیئے، نصراللہ بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ پانچ لاپتہ افراد کی کیسز صوبائی حکومت کو فراہم کردیا جن میں سہل شریف ولد محمد شریف سکنہ پنجگور،بلاول ولد یار محمد سکنہ پنجگور،عادل عصا ولد محمد عصا سکنہ کیچ، نظر جان ولد بشام خان سکنہ مستونگ اور کفایت اللہ ولد بشام خان کے نام شامل ہیں۔

نصراللہ بلوچ کا کہنا ہے کہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز ایک غیر سیاسی تنظیم ہے پرامن اور آئینی طریقے سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے 12 سالوں سے مسلسل جد و جہد کررہی ہے۔

نصراللہ بلوچ نے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ ایک انسانی مسئلہ ہے۔ایک شخص کی جبری گمشدگی کی وجہ سے اسکا پورا خاندان متاثر ہوتا ہے اس لیے ہم حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے کے ساتھ جبری گمشدگیوں کے مسئلے کو ملکی قوانین کے تحت حل کروانے میں اپنی کردار ادا کرکے غمزادہ خاندانوں کو زندگی بھر کی اذیت سے نجات دلائی جائے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment