ضلع کیچ: مند حملے میں پاکستانی فوج کے 4 اہلکار ہلاک کیے ہیں،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے مند میں چار پاکستانی فوجی اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو بتایا کہ منگل کی صبح سرمچارو ں نے ضلع کیچ کے علاقے مند میں چار فوجی اہلکاروں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کیا ہے۔

میجر گہرام نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ مند کے علاقے چکاپ کور (ندی) میں سرحد پر پاکستانی فوج باڑ لگا رہی ہے۔ دن بھر فوجی اہلکار باڑ لگانے والے اہلکاروں کو سیکورٹی فراہم کرتے ہیں اور شام کو واپس فوجی کیمپ میں چلے جاتے ہیں۔

منگل کی علی الصبح سرمچاروں نے چکاپ کور(ندی) میں سیاہ کور میں پہلے سے فوجی مورچہ پر قبضہ کیا جیسے ہی چار اہلکار مورچہ کی جانب پوزیشن لینے آئے پہلے سے موجود سرمچاروں نے قریب آتے ہی ان پر حملہ کیا جس سے تین اہلکار موقعہ پر ہلاک ہوئے اور ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا اور قریب کی پہاڑی نالے میں گر گیا۔

اس حملے کے ساتھ ہی سیاھیں کوہ کی عقب میں باڑ لگانے والے فوجی اہلکاروں نے سرمچاروں پر حملے کی کوشش کی۔ سرمچاروں نے پہلے سے طے جنگی حکمت علمی کے تحت انکے حملے کو زیر کرتے ہوئے ایک اہلکار کو ہلاک کیا اور دیگر کئی اہلکاروں کو زخمی کیا۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ حواس باختہ دشمن فوجی اہلکاروں نے مختلف سمت میں کئی مارٹر کے گولے بھی فائر کیے، مگر سرمچار کامیاب حملے کے بعد اپنے محفوظ ٹھکانوں میں پہنچ گئے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی مکمل آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment