ینگ ڈاکٹرز بلوچستان کا او پی ڈیز کے بائیکاٹ کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پیر کو ستمبر سنڈیمن پروانشل ہسپتال میں جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد کیا گیا،اجلاس میں صوبائی صدر، جنرل سیکرٹری، نائب صدر و صوبائی کابینہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان،چیئرمین سپریم کونسل و کونسل ممبران اور کثیر تعداد میں ڈاکٹروں نے شرکت کی۔

اجلاس موجودہ نااہل صوبائی حکومت کی مریض و ڈاکٹر دشمن پالیسیوں، صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں اور ڈاکٹروں کو درپیش مسائل کے سدباب کیلئے موجودہ بے حس اور نااہل حکومت کے سامنے بارہا مطالبات رکھنے کے باوجود غیر سنجیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ کا احتجاجی لاء عمل ترتیب دیا گیا۔

جس کے مطابق آج 28 ستمبر سے صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں صبح 8 سے 10 بجے تک او-پی-ڈی سروسز مکمل طور پر معطل رہیں گی،اجلاس میں میں متفقہ طور پر یہ بھی واضح کیا گیا کہ اگر موجودہ نااہل حکومت کی بے حسی برقرار رہی تو ایک ہفتے کے بعد آئندہ کیلئے انتہائی سخت احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ وزیر اعلی بلوچستان اور سیکریٹریز صحت پر عائد ہوگی۔اجلاس میں صوبائی کے تمام ہیلتھ یونٹس سے تاکید کی گئی کہ آج 28 ستمبر سے اپنے متعلقہ یونٹس میں احتجاجی لائحہ عمل کا اطلاق مکمل طور پر یقینی بنائیں۔

Share This Article
Leave a Comment