بلوچستان کے ضلع کیچ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
لاش ضلع کیچ کے تحصیل مند کے علاقے گیاب سے برآمد ہوئی ہے۔جسکی شناخت ولی داد عرف واجو ولد کلمیر کے نام سے ہوئی ہے جو مند کہنک کا رہائشی ہے۔
ذرائع کے مطابق لاش کو قریبی اسپتال منتقل کرکے ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔
ذرائع مزید بتارہے ہیں کہ مذکورہ شخص کو گولیاں مارکر ہلاک کیا گیا ہے۔تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔