بی ایل ایف نے آواران حملے میں 11 فوجی اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کر لی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع آواران میں فوجی قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ جمعہ کی شام سرمچاروں نے ضلع آواران میں پیراندر کے علاقے کنیرہ میں پہلے سے گھات لگا کر فوجی قافلے کی چار گاڑی اور چار موٹر سائیکلوں کو نشانہ بنایا۔ ایک گاڑی شدید حملے کی زد میں آکر اْلٹ گئی اور موٹر سائیکل سوار فوجی بھی حملے کی زد میں آئے۔ اس سے گیارہ اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے ہیں۔

اسکے بعد سرمچاروں نے بھاری ہتھیاروں اور راکٹوں سے قافلے میں شامل دوسری گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا۔ اس حملے میں گیارہ اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن قابض فورسز ہمیشہ اپنی جانی نقصانات کو چھپانے کی کوشش کرتی ہے تاکہ اسکی شکست خوردہ فوج کے حوصلے پست نہ ہوں، مگر موقع پر موجود اہلکاروں کو ان حملوں کی شدت کا بخوبی اندازہ ہے۔ پشتون اور دیگر اقوام پاکستانی جنگی جرائم میں شامل نہ ہوں اور اس فوج کا حصہ نہ بنیں جسکے ہاتھ مظلوم قوموں کے خون سے رنگے ہیں۔

مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment