بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کیلئے یہی وقت ہے ان جنگی مجرموں کے خلاف کارروائی کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ خون کا بدلہ لینے کا واحد طریقہ آزادی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے اپنے ٹیوٹس میں لکھا ہے کہ
پہاڑوں اور دیہی علاقوں سے ہزاروں بلوچ بے گھر اور پاکستانی فوج کے ہاتھوں قتل کئے گئے ہیں۔ ہزاروں افراد ایران اور افغانستان ہجرت کر گئے ہیں۔ سیکورٹی کے نام پر سی ٹی ڈی اور فوج بے گناہوں کو قتل کر رہی ہے پھر بھی دنیا نے آنکھیں بند کی ہیں۔ اقوام متحدہ کیلئے یہی وقت ہے ان جنگی مجرموں کے خلاف کارروائی کرے۔
اور ایک اور ٹیوٹ میں آزادی پسند رہنما نے لکھا ہے کہ
ایک اور بلوچ ماں تاج بی بی کو تربت کیچ میں بدمعاش پاکستانی فوج نے قتل کر دیا اور اس کے شوہر کو شدید زخمی کر دیا۔ یہ بلوچ نسل کشی کا تسلسل ہے۔ میں بلوچ قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ اٹھو اور غلامی کی زنجیریں توڑ دو۔ بلوچ خون کا بدلہ لینے کا واحد طریقہ آزادی ہے۔